’میں حملہ آور سے نفرت نہیں کرتا‘ نیوزی لینڈ مسجد حملے میں شہید ہونے والی خاتون کے شوہر کا ایسا بیان کہ نئی مثال قائم کردی
ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ کرائسٹ چرچ میں ایک بہادر خاتون اپنے شوہر کی جان بچاتے ہوئے شہید ہو گئی تھی اور پوری دنیا نے اس کی جرا¿ت مندی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اب اس خاتو ن کے شوہر نے انسانیت پر یقین کی ایسی مثال قائم کر دی ہے کہ دنیا میں ڈھونڈے سے نہ ملے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فرید احمد نامی اس شخص نے کہا ہے کہ ”شخصی اعتبار سے میں اب بھی حملہ آور سے نفرت نہیں کرتا۔ میں اب بھی اس سے کہوں گا کہ میں اس سے محبت کرتا ہوں۔ اس کے باوجود کہ اس نے جو کیا وہ قطعاً قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ “
جب 59سالہ فرید احمد سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ حملہ آور کو معاف کر دیں گے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ”یقینا، معاف کر دینا بہترین اعمال میں سے ایک ہے۔ “ واضح رہے کہ فرید احمد دونوں بازوﺅں اور ٹانگوں سے معذور ہے۔ وہ سانحے کے وقت مسجد النور کے مردانہ حصے میں نماز ادا کر رہا تھا جبکہ اس کی 44سالہ اہلیہ حسنہ احمد زنانہ حصے میں موجود تھی، جو فائرنگ کی آواز سن کر اپنے معذور شوہر کی جان بچانے کے لیے دوڑی چلی آئی اور اس کی طرف آنے والی تمام گولیاں اپنے جسم پر روک کر شہادت کے مرتبے پر فائز ہو گئی۔