بچوں کو پیار کا فارمولا پڑھانا ٹیچر کو مہنگا پڑگیا

بچوں کو پیار کا فارمولا پڑھانا ٹیچر کو مہنگا پڑگیا
بچوں کو پیار کا فارمولا پڑھانا ٹیچر کو مہنگا پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ریاضی کے ٹیچرز ریاضی کے فارمولے پڑھاتے ہیں لیکن بھارت میں ریاضی کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر نے طلبہ کو محبت کا فارمولا پڑھانا شروع کر دیا جو اسے ایسا مہنگا پڑا کہ نوکری سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چرن سنگھ نامی یہ پروفیسر بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر کرنال میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں پڑھاتا تھا جہاں اس نے بی کام کی طالبات کو ریاضی کی بجائے محبت اور ازدواجی زندگی کے بارے میں سکھانا شروع کر دیا۔ اس نے بلیک بورڈ پر محبت کے تین فارمولے لکھے جن میں سے ایک ”قریب جمع کشش کا حاصل دوستی“ تھا۔


یہ فارمولے لکھنے کے بعد چرن سنگھ نے طالبات کو بتایا کہ ”شادی کے بعد وقت گزرنے کے ساتھ میاں بیوی کا ازدواجی تعلق ختم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ بڑی عمر میں جا کر وہ محض دوست بن کر رہ جاتے ہیں کیونکہ ان کے درمیان موجود جسمانی کشش ختم ہو جاتی ہے۔ مغربی ملکوں میں جسمانی کشش ختم ہونے پر لوگ شریک حیات تبدیل کر لیتے ہیں لیکن ہمارے بچوں کی وجہ سے جسمانی کشش ختم ہوجانے کے باوجود میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ رہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔“بدقسمتی سے چرن سنگھ کے اس لیکچر کی ایک طالبہ نے ویڈیو بنا لی اور کالج کی انتظامیہ تک پہنچا دی جس پر انتظامیہ نے چرن سنگھ کو نوکری سے معطل کر دیا۔