آنر پاکستان کے تعاون سے فیصل آباد میں ہونے والے کنسرٹ میں عاصم اظہر نے دھوم مچا دی
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آنر پاکستان کے تعاون سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں معروف گلو کار عاصم اظہر کے کنسرٹس کا سلسلہ جاری ہے ،کراچی ،لاہور ،اسلام آباد اور دیگر شہروں کے بعد اب فیصل آباد میں بھی عاصم اظہر نے اپنی آواز سے سماںباند ھ دیا ۔آنر پاکستان ملک بھر میں ہزاروں مداحوں کو خوشیاں بانٹ کر بہترین یادیں فراہم کر رہا ہے ۔
15مارچ کی رات فیصل آباد میں واقع چناب کلب میں کنسرٹ ہوا جہاں میوز آئیکون اور آنر پاکستان کے یوتھ ایمبیسڈر عاصم اظہر نے اپنی جاندار پرفارمنس سے مداحوں میں جوش کی لہر دوڑا دی ۔لوگ عاصم اظہر کی آواز سے خوب محظوظ ہوئے اور کنسرٹ کے دوران نعرے لگاتے رہے اور بلند آواز میں عاصم اظہر کا نام پکارتے رہے ۔
واضح رہے کہ آنر پاکستان ایونٹ کو شاندار بنانے کے لیے ساونڈ سسٹم سے لے کر سٹیج تک تمام چیزوں کو بہتر انداز میں منظم کرتا ہے تاکہ لوگ خوب لطف اندوز ہو سکیں اور انہیں کسی قسم کی شکایت نہ ہو ۔عاصم اظہر کے کنسرٹس کا یہ بہترین سفر یہاں اختتام پذیر نہیں ہوا بلکہ اب اگلا کنسرٹ ملتان میں ہو گا ۔