23 مارچ کی قومی تقریب کی تفصیلات جاری ، مہمانوں کو کارڈزپہنچ گئے
اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی طرف سے یوم پاکستان2019 کی قومی تقریب میں مہانوں کو مدعوکیا گیا ہے، 23مارچ کی قومی تقریب کی تفصیلات جاری کردی گئیں، مہمانوں کو کارڈزپہنچ گئے۔
صدرمملکت 23مارچ یوم پاکستان2019 کی تقریب کے میزبان ہیں ،صدر پاکستان کی طرف سے مہمانوں کو اس قومی تقریب میں مدعوکیا گیا ہے ۔ یوم پاکستان2019 کی قومی تقریب حسب معمول شکرپڑیاں پریڈگراؤنڈ نزدزیروپوائنٹ پر ہوگی۔پروگرام کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ 8بجے صبح تک مدعوئین نشستوں پر براجمان ہو نگے۔ مہمان خصوصی کو قومی تقریب میں فوجی دستے سلام پیش کریں گے۔ فضائی مارچ پاسٹ ہوگا اس بار بھی غیرمعمولی فضائی مارچ پاسٹ کی تیاری کی جارہی ہے جے ایف تھنڈرزبھی شامل ہونگے ۔تقریب میں ثقافتی طائفے شریک ہونگے۔یوم پاکستان کی قومی تقریب 9بجے شروع ہوگی۔تقریب میں صدر مملکت کے وزیراعظم ہمراہ ہونگے ۔یوم پاکستان کو’’ پاکستان زندہ باد‘‘ سے منسوب کیا گیا ہے ۔صدرڈاکٹرعارف علوی تقریب کے میزبان ہیں۔