بیٹی کی رخصتی کے روز باپ گھر کی گلی میں قتل
گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ ڈنگہ گجرات کے علاقے میں بیٹی کی رخصتی کے روز باپ گھر کی گلی میں قتل،پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق سپین پلٹ افتخار احمد میرج ہال میں بیٹی کی شادی کے بعد گھر کی گلی میں پہنچاتو تین نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔زخمی افتخار احمد کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چوہدری افتخار احمد جاں بحق ہو گئے ۔پولیس نےتھانہ ڈنگہ میں بھائی نثاراحمد کی درخواست پرمقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔