اسد عمر سے تلخ کلامی کی خبر سامنے آنے کے بعد فواد چوہدری خود ہی میدان میں آگئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کے درمیان تلخ کلامی کی خبریں سامنے آنے کے بعد فواد چوہدری خود بھی میدان میں آگئے ۔وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہونے کے بعد فواد چوہدری نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسدعمر سے بھائیوں والا تعلق ہے ،اجلاس کے دوران ان سے کوئی جھڑپ نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں تو بہت سی باتیں ہوتی رہتی ہیں لیکن اسد عمر سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی ۔
واضح رہے کہ نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز نے کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اسد عمر اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ،اجلاس کے دوران اسد عمر نے شکایت کی تھی کہ فواد چوہدری پیپلز پارٹی کی قیادت کو مناسب جواب نہیں دیتے جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ میں آپ کی ہدایت پر کام نہیں کر سکتا ۔