امریکی سفیر کولین کرینولگی کا دورہ ملتان ،امریکی تعاون سے بنا ئے گئے سولر سسٹم کا افتتاح
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی سفیر کولین کرینولگی ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی تعاون سے بنائے گئے سولر پاور سسٹم کا افتتاح کیا ۔اپنے د ورے کے دوران امریکی سفیر نے ہنر مند افراد کواپنے کاروبار شروع کر نے کے لیے ٹول کٹس فراہم کیں ،طالب علموں کو امریکی حکومت کے فنڈز سے انگلش لینگوئج پروگرامز میں حصہ لینے کی دعوت دی اور مقامی انتظامیہ کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملتان کی ترقی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنے پر امریکہ کو فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ طالب علموں کی انگلش لینگوئج سکلز ،جاب سکلز ،بجلی کی فراہمی ،نئے کاروبار ی افراد کی حوصلہ افزائی اور ثقافتی جگہوں کی حفاظت سمیت ملتان میں جاری دیگر سرگرمیوں میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے تاکہ خوشحال اور پر امن مستقبل کی جانب بڑھا جا سکے ۔
دورہ ملتان کے دوران امریکی سفیر کولین کرینولگی 250طالب علموں کودو سالہ انگلش ایکسس مائیکرو سکا لرشپ کی دعوت دی اور 75طالب علموں کو ششماہی انگلش پروگرام میں حصہ لینے کی دعوت دی ۔دونوں پروگرامز کی فنڈنگ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کر رہا ہے ۔
امریکی سفیرنے شاہ رکن عالم اور موسی پاک شہید کے مزار کے دورے کے دوران ثقافتی مقامات کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا اور ملتان میں مزاروں کی بحالی کے لیے 70ہزار ڈالر فراہم کیے ۔