”شیخ رشید کو ڈسمس ہوجانا چاہئے“، ارشاد بھٹی کا وفاقی وزیر کے جہاد سے متعلق بیان پر تہلکہ خیز تجزیہ

”شیخ رشید کو ڈسمس ہوجانا چاہئے“، ارشاد بھٹی کا وفاقی وزیر کے جہاد سے متعلق ...
”شیخ رشید کو ڈسمس ہوجانا چاہئے“، ارشاد بھٹی کا وفاقی وزیر کے جہاد سے متعلق بیان پر تہلکہ خیز تجزیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارارشاد بھٹی نے کہاہے کہ شیخ رشید کا یہ کہناہے کہ اگر ان کے محلے کی مسجد کا مولوی جہاد کا اعلان کردے تو جہاد کیلئے نکل پڑوں گا ، شیخ رشید کواسی بیان پر ہی ڈسمس ہوجانا چاہئے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشادبھٹی نے کہا کہ مریم نواز کی اس بات کو چھوڑ دیں کے وہ جھوٹی باتیں کررہی ہیں لیکن پچھلے چند ماہ میں جو برتاﺅ نواز شریف کے ساتھ ہورہاہے ، ایسا سلوک پاکستان میں کسی قیدی کے ساتھ ہوا ہے ؟ قیدی چھوڑیں کوئی ایسا آزاد شہری بتادیں جس کو حکومت پاکستان نے ایسی پیشکش کی ہو ۔
انہوں نے کہا کہ کیا مریم نواز بتائیں گی کہ جیل میں قائم ہیلتھ یونٹ میں جہاں ایک ڈاکٹر اور ایک ٹیکنیشن ہر وقت موجود ہوتا ہے لیکن نواز شریف نے وہا ں سے ایک دفعہ بھی ای سی جی نہیں کروائی لیکن جیل میں پارٹی اجلاس ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کا یہ کہناہے کہ اگر ان کے محلے کی مسجد کا مولوی جہاد کا اعلان کردیں تو میں جہاد کیلئے نکل پڑوں گا ، شیخ رشید کواسی بیان پر ہی ڈسمس ہوجانا چاہئے ۔

مزید :

قومی -