” ابھی نندن کو باعزت بارڈر پر پہنچایا گیا “، نفیسہ شاہ کی حکومت پر کڑی تنقید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ ابھی نندن کو باعزت بارڈر پر پہنچایا گیا ، تاثر یہ دیا جارہاہے کہ مود ی دوست ہے اور اپوزیشن ملک دشمن ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم ہیں اور ان کی کابینہ بھی سلیکٹڈ ہے ، شیخ رشید کا ٹوئٹ تھا کہ بلاول بچہ ہے ، بچ کے کھیلے تو اچھا ہے ، ورنہ سیاست میں مارا جائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کو باعزت بارڈر پر پہنچایا گیا ، تاثر یہ دیا جارہاہے کہ مود ی دوست ہے اور اپوزیشن ملک دشمن ہے، یہ بچ کر کھیلیں ، ان کے پاس دینے کوکچھ نہیں ہے ، ہم نے عمران خان کوغدار نہیں کہا لیکن ان کے وزرا ءمکمل طور پر بے قابو ہیں ، ان کوپتہ نہیں ہوتا کہ ان کے منہ سے کیانکلے گا ؟انہوں نے کہا کہ بلاول جومعاملہ اٹھارہے تھے ،اس کا جواب دینا چاہئے تھا ۔