عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح پر آگئی
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے دیگر صنعتوں کے ساتھ تیل کی صنعت کو بھی شدید متاثر کیا ہے ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 15 فیصد کمی آئی ہے۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمتیں 18 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور اس کی فی بیرل قیمت15 فیصد کمی کے بعد 22.90 ڈالر ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل 2016 کے بعد کم ترین سطح پر آگیا ہے،برینٹ کروڈ آئل کی قیمت9 فیصد کمی کے ساتھ 26 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

مزید :

بزنس -