انڈس ہائی وے، خوفناک حادثہ،3بھائی موقع پر جاں بحق

انڈس ہائی وے، خوفناک حادثہ،3بھائی موقع پر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راجن پور،جام پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)کراچی اور ڈیرہ انڈس روڈ پرحادثے میں چار حقیقی بھائیوں کو ٹرالر نے کچل دیا۔ جوموقع پرجاں بحق ہوگئے۔ گھر میں لاشیں پہنچے پر گہرام مچ گیا۔ انڈس روڈ پر ایک سال کے دوران تین ہزار سے زاہد افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ راجن پور کے نزدیکی علاقے کے تین بھائی جن کی عمر اٹھ سال۔ دس سال۔ اٹھارہ سال بتائی(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

جاتی ہیں موٹر سایکل پر راجن پور کی طرف سے ارہے تھے۔ کوٹلہ نصیر کے قریب انڈس روڈ پر بائیس ویلرٹرالر جوکہ کراچی سے ڈیرہ غازی خان ارہا تھا۔ ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سایکل سوار تینوں بھائی موقع پرجاں بحق ریسکو نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے ابتدائی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ تینوں بھائیوں کی لاشیں گھر پر پہنچے پر گہرام مچ گیا۔ تینوں بھائی غیر شادی شدہ تھے۔ ٹھیڑی کا لونی کارہائشی شہزاد ولدغلام قادر اپنے کم سن بھائیوں مٹھل اور عاشق کے ہمراہ انڈس ہائی وے پر موٹرسائیکل پرسوار ہوکرسفرکررہا تھا کہ ٹرالر نے اُنہیں ٹکر ماردی، تینوں بھائی جاں بحق ہوگئے، حادثے میں موٹرسائیکل مکمل طور پرتباہ ہوگئی، بچوں کی نمازجنازہ ٹھیڑی روڈ پر چوہدری پٹرول پمپ پرادا کی گئی اس حادثے پر ہر آنکھ اشک بار تھی، دوسری جانب سٹی پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کوگرفتار کرکے مقد مہ درج کرلیا ہے۔
جاں بحق