حکومت کرونا پر پریس کانفرنس نہیں عملی اقدامات کرے،عبدالغفور حیدری

حکومت کرونا پر پریس کانفرنس نہیں عملی اقدامات کرے،عبدالغفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بھاگ (آئی این پی) جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ کرونا وائرس وبا ہے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا سنت ہے اور کرونا وائرس جیسے وبا سے بچنے کے لیے ہمیں اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنا چاہیے اور قومی یک جہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ متحد ہوکر کر شکست دینا ہوگی کرونا وائرس عالمی مسئلہ بن چکا ہے حالات کی نزاکت کو دیکھتے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

ہوئے باتوں بیانات اور پریس کانفرنسوں کے بجائے اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے۔گزشتہ روزیہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وفاقی حکومت کرونا کے بڑھتے خطرات میں ابھی تک مرکزی کردار ادا کرنے میں ناکام ہے۔ وفاقی حکومت کے دعووں کے برعکس مہنگائی میں روزبروز اضافے نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہے حکمرانوں نے جو وعدے الیکشن میں کئے تھے ان پر عمل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔
عبدالغفور حیدری