کرونا وائرس: پولیس فورس کی حفاظت اولین ترجیح، آئی جی پنجاب

کرونا وائرس: پولیس فورس کی حفاظت اولین ترجیح، آئی جی پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کرونا وائرس کے حوالے سے صوبے بھر میں قائم قرنطینہ سنٹرز اور ہیلتھ مراکز کی بھرپور سکیورٹی یقینی بنارہی ہے اس ضمن میں سول انتظامیہ کو بھرپور معاونت فراہم کی جارہی ہے۔(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو کرونا سے بچاؤ کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ پولیس فورس کو اس وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان آمد پر قرنطینہ سنٹر انڈسٹریل اسٹیٹ کے دورے پر سیکورٹی انتظامات کی انسپکشن کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آر پی او ملتان وسیم احمد خان نے انسپکٹر جنرل کو لاء اینڈ آرڈر اور سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفننگ بھی دی انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے کہاکہ موجودہ صورت حال میں پولیس فورس کی حفاظت اولین ترجیح ہے تاکہ فورس صحت مندانہ ماحول میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناسکے انہوں نے آر پی او کو ہدایات جاری کیں کہ تمام عوامی مقامات پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کو ماسک اور دستانے فراہم کئے جائیں اور کسی بھی وائرس سے متاثرہ اہلکار کی نشاندہی پر اسکا مکمل علاج کرایا جائے۔اس موقع پر آر پی او وسیم احمد خان نے کہا کہ ملتان پولیس سیکورٹی کے حوالے سے سول انتظامیہ سے بھرپور رابطے میں ہے اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے کرونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے ملتان ریجن پولیس کی کارکردگی پر اظہار اطمینان بھی کیا۔