تحصیل کونسل ملتان 6ملازمین کی ترقی منسوخ کرنے کیخلاف درخواست پرحکام سے جواب طلب

تحصیل کونسل ملتان 6ملازمین کی ترقی منسوخ کرنے کیخلاف درخواست پرحکام سے جواب ...

  

ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے تحصیل کونسل کے 6 ملازمین کی ترقی منسوخ کرنے کے خلاف درخواست پر حکام سے تین ہفتے میں پیراوئز کمنٹس طلب (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

کرلیے ہیں۔ اس موقع پر فاضل عدالت نے قرار دیا کہ اگر پٹشنرز کی پروموشن ہوچکی ہے تو ملنے والی مراعات جاری رکھی جائیں۔ فاضل عدالت میں محمد عامر بھٹی، ادریس علی شاہ، اکرم شجرا، اظہر اشفاق اور محمد عمران نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کو جونیئر کلرک سکیل 11 سے سینئر کلرک سکیل 14 میں ترقی کے احکامات کو سیکریٹریز یونین کونسلز نے چیلنج کرکے کمشنر ملتان کو اپیل کی تھی۔جس پر کمشنر ملتان نے 9 جنوری کو یکطرفہ فیصلہ کرکے تحصیل کونسل ملتان صدر کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی سے باضابطہ ترقی پانے والے 6 ملازمین کی ترقی کے احکامات کو منسوخ کردیا تھا۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ان کو ترقی دی گئی ہے اور کمشنر ملتان کو اپیل کرنے والے ملازمین ان سے جونیئر ہیں اور انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا ہے۔جس پر کمشنر ملتان نے بھی ریکارڈ کو دیکھے بغیر اور حقائق کے برعکس یکطرفہ فیصلہ کیا ہے۔ چنانچہ ترقی منسوخ کرنے کے احکامات غیرقانونی ہیں جنہیں کالعدم قراردے کر پروموشن بحال کی جائے۔ تاہم سماعت کے دوران فاضل عدالت نے ترقی پانے والے ملازمین کی مراعات واپس نہ لینے کا حکم دیا ہے۔

جواب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -