عوامی راج ویلفیئر کی فری بس عدالتی حکم پرآزاد

عوامی راج ویلفیئر کی فری بس عدالتی حکم پرآزاد

  

چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان)پولیس تھانہ شاہ جمال کی طرف سے چھ ماہ قبل عوامی راج ویلفیئر کی فری بس کو غیر قانونی قرار دیکر تھانہ بند کر نے پر عدالتنے نوٹس بھیج دیاتفصیل(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

کے مطابق تھانہ شاہ جمال نے چھ ماہ قبل مظفرگڑھ اور شاہ جمال میں عوامی راج ویلفیئر کی جانب سے چلنے والی فری بس کو غیر قانونی اور جعلی کاغذات کا الزام لگا کر گاڑی تھانہ بند کر دی تھی اور اس سلسلے میں پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ و سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی پر زیر دفعہ 420 کا مقدمہ بھی درج کیا تھا جبکہ گزشتہ روز عوامی راج ویلفیئر کے صدر انجینئر محمد خان مروت اور جنرل سیکریٹری خواجہ اذان کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج مظفرگڑھ نے پولیس کو گاڑی چھوڑنے کا حکم دے دیا اور عدالتی حکم پر گاڑی چھوڑ دی گئی،سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی نے کہا کہ عدالت نے انصاف فراہم کر کے ہزاروں غریبوں مزدوروں طاب علموں پر احسان کیا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -