الیکشن کمیشن کا پنجاب خیبر پختونخوا کو خطوط جاری کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا پنجاب خیبر پختونخوا کو خطوط جاری کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن کو پنجاب اورخیبر پختونخوا کی حکومتوں کی جانب سے حلقہ بندیوں کیلئے درکار نقشہ جات و دیگر ضروری دستاویزات تاحال فراہم نہ کی جا سکیں جس پر الیکشن کمیشن نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب و خبیر پختونخوا کو ایک بار پھر مطلوبہ دستاویزات،نقشہ جات کی جلد فراہمی کیلئے خطوط جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بدھ کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں اب تک الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اوربلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کیلئے ضروری احکامات جاری کئے۔الیکشن کمیشن کو صوبائی الیکشن کمشنروں اور ڈاکٹر نعیم چوہدری ایڈیشنل ڈی جی ملٹری لینڈ و کنٹونمنٹ بورڈنے مکمل بریفنگ دی۔ اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،تاہم پنجاب و خیبر پختونخوا کی حکومتوں کی طرف سے حلقہ بندیوں کیلئے درکار نقشہ جات و دیگر ضروری دستاویزات کی عدم فراہمی پر الیکشن کمیشن نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا چیف سیکرٹری پنجا ب و خبیر پختونخوا کو ایک بار پھر مطلوبہ دستاویزات،نقشہ جات کی جلد فراہمی کیلئے خطوط جاری کئے جائیں تاکہ جلدصوبوں میں بلدیاتی انتخا بات کا انعقاد ممکن کیا جا سکے۔

الیکشن کمیشن فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -