پیپلز پارٹی نے کرونا وائرس معاملہ پر وفا ق کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیدیا

پیپلز پارٹی نے کرونا وائرس معاملہ پر وفا ق کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس معاملہ پوپیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا۔ ایک بیان میں نیر حسین بخاری نے کہاکہ کرونا جیسی وبا کا مقابلہ طفل تسلطیوں سے نہیں سندھ حکومت جیسے عملی اقدامات سے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خود ڈرے سہمے وزیراعظم لوگوں کو گھبرانا نہیں کا درس دیتے ہیں،ناگہانی آفت اور (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

مشکل کی گھڑی کا مقابلہ صرف جرات مند قیادت کر سکتی ہے،چیرمین بلاول بھٹو سندھ میں کرونا وائرس خاتمہ اور حفظ ماتقدم اقدامات میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے وزیر اعلی سندھ نے کرونا وائرس سے نپٹنے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ایمرجنسی سینٹر کھولا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خوفزدہ وزیراعظم کو یقین ہے کہ وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں،ماسک غائب کرنے والی طاقتور مافیا سے خود گھبرائے ہوئے کا کہنا ہے کہ گھبرانا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بے حسی کی حد ہے پی ٹی آئی کے صوبہ سندھ سے وفاقی وزرا کرونا وائرس معاملے پر لاپتہ ہیں۔
پیپلز پارٹی