سمہ سٹہ کااکلوتالیڈیز پارک 4سال سے بند،شہریوں کاانتظامیہ کیخلاف احتجاج
بہاول پور(بیورورپورٹ) تقریبا چار سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود سمہ سٹہ کا اکلوتا لاوارث لیڈیز پارک کا سنگ بنیاد میاں شعیب اویسی ایم پی اے حلقہ پی پی 270 نے رکھا گزشتہ حکومت کے ڈسٹرکٹ چیئرمین شیخ دلشاد احمد قریشی کے دست مبارک سے افتتاح کی تختی نصب کی گئی جبکہ شہریوں کو افتتاح کی خبر تک نہ ہوئی شہریوں کا کہنا تھا کہ پارک کی تعمیر کا (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)
جھانسا دے کر ووٹ کیلئے لوٹا گیا مگر چار سال کے عرصہ میں پارک کی تعمیر مکمل کی گئی اور تقریبا اب عرصہ کئی سالوں سے پارک شہریوں کے لئے نہ کھولا گیا بلکہ پارک کو عوام کیلئے کھولنے پر جب بات کرتے ہیں تو شہریوں کو بد اخلاقی کا سامنا کرنا پڑتا ہے پارک میں نصب لیمپ اور جھولے بھی ٹوٹ گئے اورپارک کے رکھوالوں نے پارک کے گیٹ کا پلر بھی توڑ دیا اور اس گیٹ کی مرمت کی مد میں پھر سے عوام کا پیسہ لوٹا جائے گا شہریوں نے مزید بتایا کہ پارک کا گیٹ نقشہ کے مطابق دوسری جگہ تعمیر ہونا تھا چند لوگوں کو نوازنے کیلئے انکی فرمائش پرگیٹ مارکیٹ کے سامنے تعمیر کیا گیا ہے شہریوں فہیم،طیب،عرفان سلیم،فیصل،جمیل،نعیم،سلمان، مقصود احمد و دیگر نے پارک کے گیٹ کی جگہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی سی او بھاولپور ڈی پی او بہاولپور سے نوٹس لینے اور شہریوں کیلئے پارک کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پارک