قیدیوں کے مختلف ٹیسٹ، محکمہ جیل خانہ جات کوہدایات دیدی گئیں

قیدیوں کے مختلف ٹیسٹ، محکمہ جیل خانہ جات کوہدایات دیدی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان)صوبہ بھر کی 32جیلوں میں بند قیدیوں کے مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ لینے کیلئے حکومت (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

نے محکمہ جیل خانہ جات کو ہدایت کردی ہیں وہ جیلوں میں بند قیدیوں کے کرونا،ایڈز، ہپیاٹائٹس،ٹی بی سمیت مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ لیکر ان قیدیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ ان قیدیوں کو ان مہلک بیماریوں سے بچانے میں مدد مل سکے ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کی 32جیلوں میں ایک لاکھ کے لگ بھگ قیدی موجود ہیں ان میں سے کئی قیدی سزائے موت اور کئی عمر قید کی سزا ء کاٹ رہے ہیں جبکہ ایسے قیدی بھی موجود ہیں جو معمولی جرمانہ ادا نہ کرنے کے باعث جیل کاٹ رہے ہیں۔
ٹیسٹ