نشتر:دومریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق
ملتان(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کے شبہ میں نشتر ہسپتال میں زیر علاج ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق،کنفرم کیسز کی مجموعی تعداد دو ہو گئی، دونوں کو رجب(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)
طیب ارگان مظفر گڑھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،چار مریضوں کی رپورٹ نیگیٹیو آنے پر انہیں ڈسچارج کر دیا گیاکورونا وائرس کے شبہ میں نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج راجن پور کے خرم شہزاد میں کورونا وائرس کی تصدیق بدھ کی شام ہوئی،جبکہ کورونا میں مبتلا لیہ کا رہائشی امیر عباس پہلے سے نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن میں زیر علاج تھا،اس حوالے سے نشتر ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دونوں کنفرم کیسز کو رجب طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ چار زیر علاج مریضوں کی کورونا کے حوالے سے رپورٹ نیگیٹیو آنے پر انہیں ڈسچارج کر دیا گیا تھا جبکہ کورونا میں مبتلا دونوں مریضوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے ادھر محکمہ صحت ذرائع کے مطابق پازیٹیو کورونا کیسز کو نشتر ہسپتال کی بجائے مظفر گڑھ رجب طیب ارگان رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے