لوگ کروناوائرس سے محفوظ رہنے کیلئے حکومتی سفارشات پرعمل کریں،سید خاور علی شاہ

لوگ کروناوائرس سے محفوظ رہنے کیلئے حکومتی سفارشات پرعمل کریں،سید خاور علی ...

  

کبیروالا(تحصیل رپورٹر) عوام ”کرونا وائرس“سے محفوظ رہنے کیلئے حکومتی سفارشات پر عملدرآمد کریں،حکومت (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

نے موثر حکمت عملی اور حفاظتی اقدامات کو بروقت یقینی بنایا،جس سے عالمی سطح پر پاکستان کاامیج حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری کرنے کے حوالے سے ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے طور پر اجاگر ہورہا ہے،عام بیماری سے لیکر ہر خطرناک بیماری سے محفوظ رہنے کا سب سے بہتر طریقہ ”حفاظتی تدابیر“ پر عمل پیرا ہونا ہے،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں راؤ آصف سعیدی کی قیادت میں ملنے والے کارکنان سید گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف پوری دنیا جنگ لڑرہی ہے،ایسے حالات میں حکومت اور اپوزیشن کو سیاست سیاست کا کھیل کھیلنے کی بجائے عوام کو اس موذی وائرس سے بچانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جس ذمہ داری اور چابکدستی کے ساتھ اپنے شہریوں کو ”کرونا وائرس“ سے محفوظ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا اور عوام میں اس خطرناک بیماری سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور حکومتی سفارشات پر عمل کرنے کا شعور اجاگر کیا،وہ یقینا قابل ستائش ہے۔

خاورعلی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -