فیس بک کا ملازمین کو ڈیڑھ لاکھ روپے کرونا بونس دینے کا اعلان
نیویارک(آئی این پی)دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے اپنے ملازمین کو ایک ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا ایک لاکھ 60 ہزار روپے کا بونس دینے کا اعلان کردیا۔فیس بک نے مذکورہ اعلان سے قبل ہی کورونا وائرس کے تیزی سے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)
پھیلنے کی وجہ سے ملازمین کو گھروں سے بیٹھ کر کام کرنے کی اجازت دی تھی جب کہ کمپنی نے عالمی وبا کی وجہ سے چھوٹی سوشل ویب سائٹس اور ٹیکنالوجی فرمز کے لیے بھی مراعات کا اعلان کیا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کمپنی ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے تمام مستقل اور کل وقتی ملازمین کے لیے ایک ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا ایک لاکھ 60 ہزار روپے بونس کا اعلان کیا۔مذکورہ بونس کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے والے ملازمین سمیت دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کوبھی دیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک کے دنیا بھر میں کل وقتی مستقل ملازمین کی تعداد 45 ہزار ہے جب کہ فیس بک کے ساتھ گھنٹوں کے حساب سے بھی ہزاروں ملازمین کام کرتے ہیں۔فیس بک نے ملازمین کو کورونا وائرس بونس دینے کے اعلان سے قبل ہی اعلان کیا تھا کہ ویب سائٹ دنیا بھر کی چھوٹی ٹیکنالوجی کمپنی میں 10 کروڑ امریکی ڈالر کی رقم تقسیم کرے گی۔
فیس بک