حکومت کرونا حفاظتی انتظامات کی خودنگرانی کررہی ہے، یاسمین راشد
لاہور (جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)
خالد مسعود گوندل، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعامرزمان خان، سی ای اومئیوہسپتال پروفیسراسداسلم خان، پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز، پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرسردارالفرید، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرعارف تجمل اورچیف کارڈیالوجسٹ پروفیسرثاقب شفیع موجودتھے۔صوبائی وزیرنے ٹیچنگ ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مشتبہ افرادکی طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔وائس چانسلرز اور پرنسپلزنے صوبائی وزیرکو ٹیچنگ ہسپتالوں میں کروناوائرس کے مشتبہ افرادکی دیکھ بھال کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ حکومت کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات کی خودنگرانی کررہی ہے۔ پنجاب میں کوروناوائرس کے مریضوں اورمشتبہ افرادکی حالت اورفراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے لمحہ بہ لمحہ عوام کوآگاہ کررہے ہیں۔ تمام اداروں کومل کرکروناوائرس کامقابلہ کرناہوگا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیرڈاکٹریاسمین راشدسے وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان نے ملاقات کی اورسوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات وکروناوائرس سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے وزیرمحنت کوسوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں محکمہ صحت کی جانب سے تمام تیکنیکی معاونت کی یقین دہانی کروائی۔
یاسمین راشد