ڈاکوؤں کابھکاریوں کی جھگیوں پردھاوا، لوٹ مار، تشدد

ڈاکوؤں کابھکاریوں کی جھگیوں پردھاوا، لوٹ مار، تشدد

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ممتازآباد کے علاقے لطیف والہ چوک سے محمد عمران سے دو نامعلوم موٹرسائیکل پر سوار افراد نے جھپٹا مارکر پرس لے گئے جس میں نقدی، موبائل مالیت5500موجود تھے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے سیداں والا بائی پاس شیر علی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

سے دو مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل سمیت موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے چوک کمارنوالہ دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی موبائل مالیت83ہزار لیگئے، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے طاہر حسین سے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پرموٹرسائیکل سمیت نقدی16ہزار چھین کرلیگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے گجر کھڈہ محمد شکیل، تھانہ چہلیک کے علاقے ایم ڈی اے پرویز اقبال کی موٹرسائیکل، تھانہ مظفر آباد کے علاقے حسن بخش کے بھانہ سے چار بکرے مالیت 1لاکھ20ہزار، مل پھاٹک سے ساجد علی کی دوکان کے تالے توڑ کر 21موبائل، بہاولپور سکھا سے نوید اختر، تھانہ گلگشت کے علاقے عاصم کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، تھانہ کوتوالی کے علاقے محمد رمضان کے ٹاور سے چار بیٹریاں مالیت 4لاکھ، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سجاد احمد کے بھائی کے گھر سے نقدی، سونا مالیت1لاکھ85ہزار، تھانہ الپہ کے علاقے محمد کالد کے فارم ہاوس سے بیل سمیت پانچ بکرے مالیت3لاکھ55ہزار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے حنیف سے دونامعلوم افراد پینٹ مالیت43ہزار، تھانہ راجہ رام کے علاقے مرید حسین کے بھانہ سے گائے، بیھنس، بچھڑا مالیت7لاکھ جبکہ غلام رسول کے بھانہ سے بچھڑا،کٹی مالیت 2لاکھ80ہزار چوری ہوگئے۔ادھر تھانہ الپہ کے علاقہ بستی با غ والہ میں 4 نامعلوم افراد بھیک مانگنے والوں کی جھگیوں میں داخل ہو ئے محمد علی سے ایک تولہ سلور اور 30 ہزارروپے چھینے،مکھنی بی بی کے کانوں سے دوتولے کی سونے کی بالیاں اتار کر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جسے زخمی حالت میں نشتر منتقل کر دیا گیاملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے۔علاوہ ازیں تھانہ قطب پور کے علاقہ ٹمبر مارکیٹ سے نامعلوم افراد نے عاقب سے 12 ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے۔

دھاوا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -