اراضی واگذار کرانیکی کوشش، چانڈیوبرادری کاپولیس پرپتھراؤ، متعدد زخمی

اراضی واگذار کرانیکی کوشش، چانڈیوبرادری کاپولیس پرپتھراؤ، متعدد زخمی

  

رحیم یارخان، صادق آباد(بیورو رپورٹ، نامہ نگار)بھونگ کا نواحی علاقہ کالے والی میدان جنگ بن گیا،پولیس عدالتی حکم پر سابق وفاقی وزیر کی زمین واگذار کرانے پہنچ گئی اہل علاقہ کی جانب سے شدید مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے اوردوسری جانب پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ،،آنسو گیس کے شیل کا استعمال کیا گیا،مظاہرین کی جانب(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

سے بھی پولیس پر شدید پتھراؤ بھی کیا گیا ہے،جس سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے،جب کے قابضین نے موقف اختیار کیا ہے کہ زمین کی قیمت دو بار اداکرچکے ہیں ہمیں ملکیت نہیں دی گئی،پولیس کے زور پر زمین کا قبضہ حاصل کیا جارہا ہے،ریونیو آفیسر کا کہنا ہے کہ زمین سابق وفاقی وزیر کی ملکیت ہے،جو کہ واگزار کروائی جا رہی ہے اور دوسری جانب مزاحمت کرنے والے 40سے زائد مظاہرین کیخلاف پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

پتھراؤ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -