فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، صحت دشمن مافیا کو رگڑا
ملتان (کورٹ رپورٹر) راجن پور میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے فاضل پور کھاد مارکیٹ میں پراسیسنگ ایریا میں ناقابل سراغ سٹاک کی موجودگی،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ہونے اور گزشتہ دنوں سیل کیے جانے والے مدنی ٹریڈرز سے برآمد کیے گئے 640کارٹن ٹی وائٹنرمیں 2477لیٹر ٹی وائٹنر کو موقع پر تلف کیا گیا۔ٹی وائٹنر دودھ کا نعم البدل بالکل نہیں،چائے میں ٹی وائٹنر صرف رنگ،خوشبو اور ذائقے کے لیے استعمال(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)
کیا جا سکتا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارتی عوام میں موت تقسیم کرنیوالے عناصر کیخلاف ہمہ وقت کوشاں ہے۔اس کے علاوہ ملتان میں کاروائی کے دوران عامر فوڈز مینوفیکچرنگ یونٹ کو پراسیسنگ ایریا میں چوہوں کی موجودگی،خریدوفروخت کا ریکارڈ نہ ہونے،آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے،نامناسب لیبلنگ کرنے،کھانے کی اشیاء زمین پر رکھنے،ورکرز کی ذاتی صفائی غیر تسلی بخش ہونے،سگریٹ نوشی کرنے پر یونٹ کو20ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔اسی طرح وی آئی پی فوڈ ز کو صفائی کی ابتر صورتحال پر 10ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈیری سیفٹی ٹیمز نے ملتان کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی گئی،37دودھ بردارگاڑیوں میں موجود3758لیٹر دودھ کو ملک ٹیسٹنگ انسٹرومنٹس سے چیک کیا گیا۔موقع پر لیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر250لیٹر مضرصحت دودھ کو تلف کیا گیا۔دودھ میں غذائی کمی،ایل آر کی ویلیو ضرورت سے کم،یوریا،کیمیکلزاور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔مزید براں ملتان کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے عسکری روڈ بالمقابل ڈریم گارڈنز 2400کینال ایریا میں اگائی گئی سبزیوں کی چیکنگ کی گئی۔ دوران چیکنگ 02کنال پر سیوریج سے اگائی جانے والی پھول گوبھی،بندگوبھی اورآلوکی فصل کو ہل چلا کر تلف کیا گیااورکاشت کاروں کو ٹیوب ویل کا پانی استعمال کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی پرملتان ڈویڑن میں 12فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر57,500روپے،ڈی جی خان ڈویڑن میں 12فوڈ پوائنٹس کو 31,500اور بہاولپور ڈیڑن میں 05پوائنٹس کو 16,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران ملاوٹی مصالحہ جات، زائدالمیعاد ڈرنکس،مضرصحت گوشت،رینسڈآئل اور غیر معیاری خوراک کوموقع پر تلف کیا گیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔
رگڑا