وزیراعلیٰ کودی گئی مالی امداد کی درخواست”دفن“غریب صحافی کی بیٹی زندگی کی جنگ ہار گئی، ورثاء کا احتجاج

وزیراعلیٰ کودی گئی مالی امداد کی درخواست”دفن“غریب صحافی کی بیٹی زندگی کی ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)امداد کی منتظر برین ٹیومر کا شکار غریب صحافی کی 12سالہ بیٹی زندگی کی جنگ ہار گئی تفصیل کے مطابق نواحی چک 61ڈبلیو بی کے رہائشی ایم (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

حنیف جو مقامی صحافی کی 12سالہ بیٹی اقراء عرف بینظیر پچھلے 4سال سے برین ٹیومر کا شکار تھی غریب والدین چلڈرن ہسپتال لاہور سے اس کا علاج کروا رہے تھے لیکن جمع پونجی ختم ہونے پر بچی کو واپس گھر لے آئے اورا یم حنیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بیٹی کے علاج کیلئے مالی امداد کی درخواست بھجوائی گذشتہ سال وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنٹ لاہور کی ہدایت پر سابق ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے سوشل اکنامک رپورٹ بھی وزیر اعلیٰ کو بھجوائی لیکن ایک سال سے بھی زائد کا عرصہ گذرنے کے باوجود مالی امداد نہ بھجوائی گئی اس دوران بچی کی حالت زیادہ خراب ہو گئی اور اسے بیہوشی کے دورے پڑنے شروع ہو گئے بنیائی بھی ختم ہو گئی گذشتہ رات بچی کو انتہائی تشویش ناک حالت میں DHQ ایمر جنسی لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی ایم حنیف نے روتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا دفتر مالی امداد کی درخواستوں کا قبرستان بنا ہوا ہے اس میں میری طرح ہزاروں لاچار غریب مریضوں کی درخواستیں دفن ہوچکی ہے۔

ورثاء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -