حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کرے، سید ذیشان اختر
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہاہے کہ کرونا سے خوف(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
زدہ ہونے کی بجائے عوام اللہ سے رجوع اور توبہ و استغفار کو اپنا معمول بنائیں۔ حکومت وعظ و نصیحت کی بجائے کرونا سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات پر فوکس کرے۔ اب تک کی صورتحال سے واضح ہو گیاہے کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں کسی ناگہانی آفت سے نپٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔ بہت سی بیماریوں سے دنیا بھر میں روزانہ ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں مگر کرونا کا اتنا خوف و ہراس پھیلا دیا گیاہے کہ دنیا کے ہر ملک میں مرنے والوں کی تعداد دن میں درجنوں بار بتائی جاتی ہے۔ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، باوضو رہیں، پانچ وقت نماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا و استغفار کریں۔ حکومت ہر چھوٹے بڑے ہسپتال میں کرونا کی تشخیص اور علاج کا انتظام کرے صرف چند بڑے شہروں میں علاج کی سہولت دینا چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں رہنے والے کروڑوں عوام نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات اور وبائیں انسانوں کو اپنے خالق کی طرف رجوع کرنے کا پیغام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنی طاقت کے گھمنڈ اور سائنسی ترقی کے زعم میں مبتلا دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کو بھی اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکنا اور اس کے اقتدار و اختیار اور حاکمیت کو تسلیم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کی تشخیص، علاج اور عوامی آگاہی کے حوالے سے نااہلی کا مظاہرہ دیکھنے میں آرہاہے۔
ذیشان اختر