کروناوائرس:وبائی آفت کیخلاف شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، عقیل نجم ہاشمی

کروناوائرس:وبائی آفت کیخلاف شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، عقیل نجم ...

  

بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانا ہر شہری کا فرض ہے۔(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

کوئی محب وطن کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا حصہ نہیں بن سکتا۔ان خیالات کا اظہار سابق میئر عقیل نجم ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی لڑائی نہیں،وبائی آفت سے بچاؤ کی تدبیر اور تدارک کامعاملہ ہے۔او ر کوئی بھی عقلمندکسی بھی آفت سے مقابلہ کے انتظامات کئے بغیر ان سے بچاؤ کو مکمل نہیں سمجھتا۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے بہاولپور کے عوام کو کورانا وائرس سے بچانے کے لئے تدابیراورآگاہی مہم کا آغاز کیاہے۔اور عوام کو اس وبائی آفت کے بچانے کے لئے ہرممکن انسانی اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ صرف جذباتی تقریر کرکے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کی تلقین کرنے کی بجائے عملی اقدامات کئے جائیں اور چین کی طرح اس وبا کو ملک میں پھیلانے کی بجائے مخصوص مقامات پرمحدود کرنے کے انتظامات کئے جائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -