راجن پور: حسنین بہادر دریشک کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کادورہ،آئسولیشن وارڈ کامعائنہ

راجن پور: حسنین بہادر دریشک کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کادورہ،آئسولیشن ...

  

را جن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نا مہ نگار،تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

حسنین بہادر خان دریشک نے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راجن پور میں بنائے گئے ”کورونا وائرس اآئسولیشن وارڈ“ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے تمام زائرین کی سکریننگ کی جائے۔تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو چاہئے کہ وہ 24گھنٹے الرٹ رہیں۔احتیاطی تدابیر اپنائیں اور لوگوں کورونا وائرس بارے بھر پور آگاہی فراہم کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے انتظامات بارے مکمل بریفنگ دی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر دلاور،ڈاکٹر خدا بخش سمیت دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -