20مارچ کو پانی کاعالمی دن،تقریبات کی تیاریاں مکمل

20مارچ کو پانی کاعالمی دن،تقریبات کی تیاریاں مکمل

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں پانی کا عالمی دن 20مارچ کو منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد پینے کے پانی کی اہمیت اجاگر کرنے کے (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

ساتھ اسے محفوظ بنانے کی ضرورت پر زور دینا ہے،اس دن کا آغاز سنہ 1992 میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو میں اقوامِ متحدہ کی ماحول اور ترقی کے عنوان سے منعقد کانفرنس کی سفارش پر ہوا تھا جس کے بعد سنہ 1993 سے ہر سال22 مارچ کو پانی کا عالمی منایا جاتا ہے،اقوامِ متحدہ کیمطابق دنیا میں اس وقت سات ارب افراد کو روزانہ پانی اور خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جن کی تعداد 2050 تک بڑھ کرنوارب ہونے کی توقع ہے،اقوامِ متحدہ کیاعدادو شمار کے مطابق ہرانسان روزانہ دو سے چار لیٹر پانی پیتا ہے جس میں خوراک میں موجود پانی بھی شامل ہے،پاکستان دنیا کے ان 17 ممالک میں شامل ہے جو پانی کی قِلت کا شکار ہیں۔

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -