کمشنر ڈیرہ سے افسر، شہریوں کی ملاقات عوامی مسائل حل کرنیکی ہدایت

کمشنر ڈیرہ سے افسر، شہریوں کی ملاقات عوامی مسائل حل کرنیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق سے افسران اور سائلین نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔کمشنرنے کہا کہ شہر میں (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے افسران فیلڈ میں نکلیں اور موقع پر حل تلاش کئے جائیں انہوں نے کہا کہ دفاتر میں بیٹھ کر مسائل کا درست تعین نہیں ہوسکتا۔صفائی اور سیوریج مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔شہر میں ڈرین،نالوں اور سڑکوں کی صفائی کیلئے دن رات ایک کرکے کام کیا جائے۔کمشنر نے سائلین کے مسائل سنے،تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات بھی جاری کئے۔
ہدایت