مختلف واقعات، حادثات میں 7افراد جاں بحق، گھروں میں کہرام

مختلف واقعات، حادثات میں 7افراد جاں بحق، گھروں میں کہرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،کبیروالا، نواں شہر،مظفرگڑھ،کوٹ ادو، ہیڈ پنجند، سنانواں، رحیم یارخان، صادق آباد(نیوز رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندگان پاکستان) نواحی ماڈل ٹاؤن بستی حسین آبا د کے رہائشی محمد خورشید ولد محمد رفیق کے بھٹہ ایوب کوڑیوالا چو نگی کے رہائشی شرافت حسین ماچھی کے(بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

ساتھ30ہزارروپے لین کا معاملہ تھا، جس پر گزشتہ سے پیوستہ روز محمد حسین کو شرافت حسین نے رقم دینے کے بہانے اپنے گھر بلوایا جہاں شرافت اور اسکی بیوی تسلیم مائی اور کالا ولد ولیداد مصلی کے ہمراہ مبینہ طور زہریلا کھانا کھلادیا جسکے بعد حالت تشویشناک ہو نے کے باعث خورشید کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جہاں دو روز تک مو ت حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خورشید رات گئے خالق حقیقی سے جاملا، اطلاع ملنے پر سٹی پو لیس نے متو فی کی نعش قبضہ میں لیتے پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردی، سٹی پو لیس نے متو فی کے بیٹے کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے میاں بیوی تسلیم مائی اور شرافت حسین کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ تیسرے مفرور ساتھی کالا کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقہ پیر کالونی کی رہائشی خاتون اور رنگیل پور کے رہائشی 21 سالہ نوید نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں 35 سالہ خاتون نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی کوشش نشتر ہسپتال لایا گیا جو جانبر نہ ہوسکی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ شمس آباد پیر کالونی کی رہائشی عابدہ بی بی کی شادی سلمان کے ساتھ ہوئی جس کے بطن سے تین ماہ کا بچہ ہے شادی کے بعد میاں بیوی میں آئے روز لڑائی جھگڑے کے واقعات شروع ہوگئے گزشتہ شب عابدہ بی بی نے گھریلو ناچاقی پراپنے کمرے کو اندر سے بند کرکے گلے میں پھندہ ڈال کر پنکھے سے جھول گئی، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے خاتون کو طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال لے جائے گا جو راستے میں خالق حقیقی سے جاملی، پولیس نے خاتون کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سرد خانے منتقل کرنے کے بعد واقع کی تفتیش شروع کردی ہے خودکشی کی کوشش کرنے والا 21سالہ نوجوان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے رنگیل پور کا رہائشی نوید نے گھریلوں حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے گندم والی گولیاں کھالی جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا جو دوران علاج جاں بحق ہوگیا،متعلقہ پولیس نے نوجوان کی نعش ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے کردی ہے۔نشتر ہسپتال میں زیر علاج60سالہ معمر شخص دم توڑ گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ چھے روز قبل لاری اڈا سے ریسکیو 1122نے نامعلوم شخص کو بے ہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا تھا جسے ڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں طبی امداد دینے کے بعد وارڈ نمبر 12میں منتقل کردیاگیا تھا جو دوران علاج نشتر ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا،نشتر چوکی پولیس نے نامعلوم شخص کی نعش تحویل میں لیکر سرد خانے رکھوانے کے بعد اہل خانہ کی تلاش شروع کردی ہے۔تحصیل علی پور، خیر پور روڈ گرلز کالج کے قریب تیز رفتار کار اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار ایک شخص جان بحق, حادثہ کار کی تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آیا۔ریسکیو 1122 علی پور کی ایمبولینس جائے حادثہ پر بروقت رسپانس۔ فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے حادثے میں ہونے والے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والا شخص غلام شبیر ولد اللہ وسایا عمر 35 سال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہو گیا۔تیز رفتار موٹر سائیکل سوار اونٹ ریڑھے سے ٹکرا گئے،ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق2سوار زخمی ہوگئے تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی غلام علی غربی کے رہائشی محب علی گشکوری گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار اپنے دیگر ساتھیوں زبیر علی گشکوری اور سمیع اللہ گشکوری کے ہمراہ سنانواں سے گھر جا رہے تھے کہ نالہ سردار کے قریب غلط سائیڈ پر آنے والے اونٹ ریڑھا سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں محب علی گشکوری موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ سمیع اللہ کا بازو ٹوٹ گیا اور زبیر علی کو بھی چوٹیں آئیں جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو داخل کرادیا گیا،پولیس سنانواں نے زخمی سمیع گشکوری کے بھائی محمد طارق گشکوری کی مدعیت میں مقدمہ د رج کرلیاہے۔تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہونے والا 14 سالہ نو عمر لڑکا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ کوٹ مٹھن کا رہائشی 14 سالہ محمد ابراہیم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے سڑک پر جا گرا اور شدید زخمی ہو گیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود ابراہیم سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔رحیم یارخان سے ایک کار صادق آباد کی طرف آرہی تھی کہ ڈیرہ نور والے کے قریب موٹر کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث نہر میں جا گری،کار میں 6افراد موجود تھی جو کہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ریسکیو 1122کے عملہ نے گاڑی کے مسافروں کو ریسکیو کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا تمام مسافروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔