کورونا وائرس انسدادی اقدامات کیس فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش فائل چیف جسٹس کو ارسال

کورونا وائرس انسدادی اقدامات کیس فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش فائل چیف جسٹس کو ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان اور مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کرونا وائرس سے متعلق اقدامات کیلئے دا ئر لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپورکی درخواست کی مزید سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کو بھجوادی ،فاضل ڈویژن بنچ نے اس سلسلے میں تحریری عبوری حکم جاری کردیاہے (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

،فاضل بنچ نے بہاولپور میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی خاطر 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو ہدایت کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کی جائے،فاضل بنچ نے قراردیا کرونا وائرس کا معاملہ انتہائی حساس، اہم اور فوری نوعیت کے اقدامات کا متقاضی ہے،یہ تسلیم شدہ امر ہے کہ قرنطینہ سنٹر بہاولپور میں 1 ہزار 177 کرونا وائرس کے مشتبہ افراد کو رکھا گیا ہے، عدا لت کوانتظامیہ کی طرف سے یقین دلایا گیا ہے کہ قرنطینہ میں مشتبہ افراد کی منتقلی ساز و سامان مکمل ہونے کے بعد کی جائے گی اورکرونا وائرس پازیٹو آنے کے بعد ہی مر یضو ں کو ہسپتال میں داخل کیا جائے گا، عدالت کو یہ یقین دہانی بھی کروائی گئی کہ مریضوں کے اسی قرنطینہ سنٹر اور ہسپتال میں ٹیسٹ اور علاج کیا جائے گا، مشتبہ افراد کے خون کے سیمپل فول پروف انتظامات کے بعد لاہور لیبارٹری میں بھجوائے جائیں گے، انتظامیہ کی طرف سے عدالت کو یہ یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے کہ رکنی بلوچستان سے کرونا کے مشتبہ افراد کو مناسب طے شدہ پروٹوکول کے ذریعے قرنطینہ سنٹر میں منتقل کیا جائے گا، عدالت نے قراردیا بادی النظر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ناکافی انتظامات کا خدشہ درست ہے، درخواست گزار کی طرف موقف اختیار کیا گیاہے کہ قرنطینہ بہاولپور میں کرونا وائرس کے سیکڑوں مشتبہ افراد کو منتقل کیا جا رہا ہے لیکن وہا ں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے، فاضل بنچ نے قراردیا کہ اسی نوعیت کے دیگر مقدمات بھی فل بنچ کو ریفر کئے جائیں، فاضل بنچ نے اس کیس کی مزید سماعت کیلئے 20مارچ کی تاریخ مقررکی ہے۔

کورونا کیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -صفحہ آخر -