حاجی کیمپ کی تعمیر کیلئے 57کنال زمین کا قبضہ حاصل کرلیا

حاجی کیمپ کی تعمیر کیلئے 57کنال زمین کا قبضہ حاصل کرلیا

  

لاہور (انٹرویو:میاں اشفاق انجم،تصاویر: ایوب بشیر)حاجی کیمپ لاہور کی تعمیر کیلئے 57کنال زمین کا قبضہ حاصل کرلیاہے، 93کروڑ سے زائدرقم سے اہل لاہور کیلئے مثالی حاجی کیمپ بنائیں گے۔5اپریل کے بعد سرکاری عازمین حج کی تربیت کیلئے مربوط شیڈول تیار کررہے ہیں لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ سے حج آپریشن مثالی بنائیں گے، گزشتہ سال کے مثالی انتظامات کو مزیدبہتر کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے۔تحصیل کی سطح پر تربیتی پروگرام ہوں گے۔پروگرام میں شریک ہونیوالے 10سے 15افرادکو ٹرالی بیگ،احرام اور دیگر تحائف دیں گے، ان خیالات کااظہار ڈائریکٹر حج لاہور ریحان عباس کھوکھر نے ”روزنامہ پاکستان“سے خصوصی انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا اہل لاہور کا دیرینہ مطالبہ اللہ کی توفیق سے پورا ہورہا ہے ضیوف الرحمن کی دعاؤں سے حاجی کیمپ کیلئے 57کنال زمین کی ٹرانسفر ہوگئی ہے پی سی ون بنا رہے 93کروڑ کی کثیررقم سے حاجیوں کی ٹریننگ کیلئے 20ہزار سکوائر فٹ کا ہال، 500سے زائد حاجیوں کی رہائش کے کمرے،ملٹی میڈیا اور سی ڈی ٹریننگ کیلئے بڑا ہال تعمیرکرنے کی تجویز ہے جس میں خانہ کعبہ،حجر اسود کی فرضی تعمیر کریں گے،تاکہ عملی طور پر طواف سعی کرکے دکھایا جاسکے۔ڈائریکٹر ریحان عباس کھوکھر نے بتایا گزشتہ سال ہم نے ٹریننگ کا بڑامربوط نظام بنایاتھا،حاجیوں کو تحائف دینے کا سلسلہ مزید بہتر کریں گے ٹریننگ کیلئے ماسٹر ٹرینر متعارف کرائیں گے کوشش کریں گے یونیورسٹیز سے اسلامیات کے پروفیسر کو موقع دیں۔انہوں نے کہا لاہور میں ایوان اقبال، فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی،سیالکوٹ میں مغل اعظم مارکی کی بکنگ کروائیں گے ہمارے پروگرامات کا آغاز 29مارچ سے ہورہا تھا، حکومتی فیصلے پر عمل درآمدکرتے ہوئے ہم آگے کررہے ہیں 5اپریل سے نیا شیڈول دیں گے انہوں نے کہا گزشتہ سال ہم نے حاجی کیمپ لاہور میں مارکی لگانئی روایات قائم کی تھی اس کو مزید بہتر بنائیں گے، ٹریننگ پر آنے والوں کیلئے ٹھنڈا گرم کاانتظام ہوگا، اس کیلئے ہم نے پیپسی،کوکاکولا کے ساتھ منرل واٹر بھی حاصل کیاہے، ضیوف الرحمن کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، انہوں نے کہا حج آپریشن کسی ایک فر د کی ذمہ داری نہیں ہے،مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔

ڈائریکٹر حج لاہور

مزید :

صفحہ آخر -