سرکاری حج سکیم میں کامیاب ہونیوالے سینکڑوں افراد کے گروپ تبدیل

سرکاری حج سکیم میں کامیاب ہونیوالے سینکڑوں افراد کے گروپ تبدیل

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)بنکوں کی مس مینجمنٹ،سرکاری حج سکیم میں کامیاب ہونے والے سینکڑوں افرادکے گروپ تبدیل،گھر کا سربراہ کامیاب،بیوی ناکام،بیٹا کامیاب ماں ناکام۔حج پالیسی 2020ء کے مطابق 70سال سے اوپر والے اور گزشتہ 3سال سے درخواستیں دینے والوں سمیت اوورسیز پاکستانیوں کا ڈیٹا الگ کرنے میں ناکام رہی۔ملک بھر سے سینکڑوں افراد خوار ہوگئے۔وزارت مذہبی امور نے اپنے دفتر میں ہارڈ شپ کاونٹر قائم کردیا وہا ں درخواستیں جمع کرائیں جاسکتی ہیں اس کے ساتھ وزارت مذہبی امور نے انکوائری سیل قائم کر کے 4ٹیلی فون لائنیں لگا دی ہیں جہا ں صبح سے شام تک معلومات لی جاسکتی ہیں۔051-9201992 051-9216980-82 051-9205696

مس مینجمنٹ

مزید :

صفحہ آخر -