کرونا ٹیلی میڈیسن ویب پورٹل اور موبائل ایپ کا افتتاح

کرونا ٹیلی میڈیسن ویب پورٹل اور موبائل ایپ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے انسداد کرونا کے لیے پاکستان کی پہلی ”کرونا ٹیلی میڈیسن ویب پورٹل اور کرونا موبائل ایپ“کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔کر ونا کے شکار غریب افراد کی مالی امداد اور انکو راشن کی فراہمی کیلئے ”کروناایمرجنسی فنڈ ز“بھی قائم کر دیا ہے۔ پہلے ہی دن کرونا فنڈز میں 2کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جمع ہوئے۔اخوات فاؤنڈیشن نے کرونا سے متاثرہ افراد کے خاندانوں کو فری راشن کی فراہمی کا اعلا ن بھی کر دیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میں 40 سے زائد این جی او ز بھی کرونا کے مر یضوں کے مفت علاج اور سہولتوں کی فراہمی کیلئے کام کر یں گی۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب نے بھی 150ڈاکٹرز کی خدمات کرونا میڈیسن ویب پورٹل کے حوالے کر دی ہیں۔عوام خود بھی اور اپنے بچوں کو کرونا سے بچانے کیلئے سیر گاہوں میں جانے کی بجائے اپنے گھروں میں رہیں۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بدھ کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں انسداد کرونا کے لیے پاکستان کی پہلی ''کورونا ٹیلی میڈیسن ویب پورٹل اور کورونا موبائل ایپ کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر یس کانفر نس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کرونا ٹیلی میڈیسن ویب پورٹل کیلئے 0301-1102229 سمیت 042-99231669/70/73/74/75/76نمبر جاری کر دیئے ہیں جس پرکوئی بھی وہ فرد جس کو یہ شک ہے کہ وہ کرونا کے وائر س کا شکار ہورہا ہے تووہ 24گھنٹے کسی بھی وقت اس نمبر پر رابطہ کر کے ڈاکٹر کی مدد حاصل کر سکتا ہے جبکہ اسکے علاوہ کرونا مر ض کا شکار کوئی بھی شخص اپنی مالی مدد یا کھانے پینے کی مفت اشیاء کیلئے ان نمبروں پر رابطہ کر سکتا ہے ہم انکو تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ 60ڈاکٹرز 24گھنٹے ٹیلی میڈیسن پورٹل میں موجود ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت پاکستان حالت جنگ میں ہے اور کرونا کو شکست دینے کیلئے ضروری ہے کہ عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں،غیر ضروری سفر بھی نہ کر یں،اپنی نیند پوری کر یں،اپنے ہاتھوں کو زیادہ سے زیادہ صابن سے دھوئیں اور سبزیوں کیساتھ ساتھ فریش جوس اور کینو کااستعمال کر یں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت جس طر ح سخت اقدامات کر رہی ہے مجھے امیدہے کہ ہم کرونا کیخلاف جنگ میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اس موقعہ پر اسلامک ایڈ لندن کے سر براہ محمود الحسن اور سر ورفاؤنڈیشن کے انٹر نیشنل صدر انس سرور سے لندن سے ”کورو ناایمر جنسی فنڈ“میں 10/10ملین روپے جبکہ ڈاکٹر صومیہ اقتدار نے5لاکھ روپے اور اخوات فاؤنڈیشن اور گوہرفاؤنڈیشن نے کورونا کے مر یضوں کے اہل خانہ کومفت راشن کی فراہمی سمیت مالی امداد بھی دینے کا اعلان کیا۔
ویب پورٹل

مزید :

صفحہ آخر -