لاہور سیالکوٹ ایم 11 موٹر وے کھولنے کا فیصلہ

لاہور سیالکوٹ ایم 11 موٹر وے کھولنے کا فیصلہ

  

لاہور (این این آئی)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور فرنٹیئر ورکس آرگنائیزیشن نے عوام الناس کی سہولت کے پیش ِ نظر لاہور۔ سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو 18مارچ 2020ء سے عام ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع این ایچ اے کے مطابق یہ موٹروے تمام تر جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور اس کے فعال ہونے سے لاہور۔ سیالکوٹ کا زمینی فاصلہ اڑھائی گھنٹے سے سمٹ کر 50 منٹ تک رہ جائیگا۔یہ موٹروے نہ صرف دو تاریخی اور صنعتی شہروں کو آپس میں ملائے گی بلکہ اس کے فعال ہونے سے علاقے میں ایک نئے ترقیاتی دور کا آغاز ہوگا۔

موٹر وے

مزید :

صفحہ آخر -