کرونا وائرس سے بچو اور بچاؤ فرض بھی زمہ داری بھی جماعت اسلامی کا ملک گیر آگاہی مہم کا اعلان

کرونا وائرس سے بچو اور بچاؤ فرض بھی زمہ داری بھی جماعت اسلامی کا ملک گیر ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کوروناوائرس سے ”بچو اور بچاؤفرض بھی، ذمہ داری بھی“ کے سلوگن کے ساتھ ملک گیر آگاہی مہم کا اعلان کیا ہے۔رجوع الی اللہ کی تحریک میں احتیاط اور استغفار کرنے کے حوالے سے لٹریچر و دیگر ضروریات کا اہتمام کیا جائے گا۔ کورونا وائرس سے لوگوں کو بچانے اور بروقت علاج کی سہولت مہیا کرنے کے لیے حکومت سے مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فا?نڈیشن کے تحت ملک بھر میں چلنے والے سینکڑوں ہسپتال، ڈسپنسریاں، ایمبولیسنز عملے سمیت ملک و قوم کے لیے حاضر ہیں، حکومت جیسے چاہے انہیں استعمال کرسکتی ہے۔جماعت اسلامی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جاری مہم کو کورونا وائرس سے آگاہی اور صفائی کی مہم میں بدل دیاہے۔ جماعت اسلامی کے ملک بھر میں موجود دفاتر کورونا آگاہی سنٹرز بنادیے گئے ہیں۔ حکومت سے اپیل کرتاہوں کہ غریبوں کے لیے بڑے امداد ی پیکیج کا اعلان کرے۔ کروناوائرس نے جس طرح عالمی معیشت کو تباہ کردیاہے اسی طرح ملکی معیشت تباہ، مارکیٹس بند اور کاروبار بھی ٹھپ ہوچکے ہیں۔خاص طور پر دیہاڑی دار مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ حکومت 25 ہزار سے کم آمدن والے شہریوں کو بجلی اور گیس کے بل معاف کردے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے۔ جماعت اسلامی نے کورونا وائرس سے آگاہی کے لیے ڈاکٹروں کا ایک بورڈ بھی تشکیل دیاہے، بورڈ کا فوکل پرسن اظہر اقبال حسن کو مقرر کیا گیاہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ وزیراعظم کے گزشتہ روز کے خطاب میں عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں تھا، حقیقت میں انہوں نے خود لوگوں کو ڈرانے کے لیے مایوسی کی باتیں کیں۔ اس موقع پر ضرورت اس بات کی تھی کہ لوگوں کو امید د لائی جاتی اور انہیں حوصلہ دیا جاتا۔ قوم کے اند ر اجتماعیت پیدا کرنے اور ملکر اس قدرتی وبا سے لڑنے کی ترغیب دی جاتی۔

جماعت اسلامی

مزید :

صفحہ آخر -