کرونا، ایم کیو ایم ارکان پارلیمنٹ کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

کرونا، ایم کیو ایم ارکان پارلیمنٹ کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

  

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قائم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔کنوینر خالد مقبول صدیقی نے بدھ کو ارکان رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اگر صورتحال سنگین ہوجاتی ہے تو ان کی جماعت تمام ضرورت مندوں میں اجناس تقسیم کریگی۔ ایم کیوایم ایک لاکھ سینی ٹائزرز بھی عوام میں تقسیم کریگی۔ خدمت خلق فانڈیشن پر پابندی کے باوجود کرونا وائرس کی پرائمری اسکریننگ کیلئے کیمپ لگادیا گیا ہے۔ تمام یو سی چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ سینی ٹائزرز اور صابن عوام میں تقسیم کریں۔ آئیسولیشن وارڈز قائم کرنے کیلئے اپنی تمام عمارتیں دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کے پھیلا کی روک تھام کیلئے ایم کیوایم اپنے تمام دفاتر ایک ہفتے کیلئے بند کررہی ہے۔حج و عمرہ کیلئے پیسے رکھنے والوں سے اپیل ہے کہ ان پیسوں سے راشن غریبوں میں تقسیم کریں۔میئر کراچی وسیم اختر نے اس موقع پر کہا کہ کے ایم سی اپنے تمام ہسپتال اور دفاتر کی خدمات حکومت سندھ کو دینے کو تیار ہے۔ لاک ڈان سے ڈیلی ویجز کا طبقہ متاثرہوگا،ان کیلئے فوری امدادی پیکج کا بندوبست کیا جائے۔

ایم کیو ایم تنخواہ

مزید :

صفحہ آخر -