حفاظتی سامان کی عدم دستیابی ینگ ڈاکٹرکا پمز او پی ڈی میں کام کرنے سے انکار

حفاظتی سامان کی عدم دستیابی ینگ ڈاکٹرکا پمز او پی ڈی میں کام کرنے سے انکار

  

اسلام آباد(آئی این پی)ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے پمز اسپتال کی او پی ڈی میں سروسز معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ینگ ڈاکٹرز نے اپنی سروسز معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، وزرات صحت اور انتظامیہ کی کورونا وائرس کے پھیلا کے معاملے میں غیر سنجیدگی پر سروسز معطل کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال کی ایمرجنسی، آپریشن تھیڑ، کرونا کاؤنٹر پر ینگ ڈاکٹرز کی سروسز جاری رہیں گی۔ بار بار درخواست کے باوجود حکومت او پی ڈی میں طبی عملے کو ماسک اور دستانے تک مہیا نہیں کر سکی۔وائے ڈی اے رہنماؤں نے کہا کہ ہسپتالوں کی او پی ڈیز نہ صرف ہسپتال عملہ بلکہ مریضوں کیلئے وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے اس لیے مریضوں کے تحفظ کی خاطر او پی ڈیز کی سروسز معطل رہیں گی تاہم کرونا کاؤنٹر سمیت ایمرجنسی میں ڈاکٹرز ہمہ وقت موجود رہیں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف انتہائی ضرورت کے وقت ہی ہسپتالوں کا رخ کریں جبکہ حکومت ہسپتال عملے کو کرونا وائرس سے بچا ؤکیلئے درکار حفاظتی آلات مہیا کرے۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ آئسولیشن وارڈ یا کرونا سینٹر کو فیڈرل جنرل ہسپتال منتقل کیا جائے تو پھر ہم رضا کارانہ طور پر خدمات سر انجام دینے کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہمارا مقصد احتجاج نہیں بلکہ حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔

انکار

مزید :

صفحہ آخر -