کورونا وباء، ناکافی انتظامات،اپوزیشن کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ

کورونا وباء، ناکافی انتظامات،اپوزیشن کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اپوزیشن نے معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔مسلم لیگ (ن)نے سینیٹ کا ریکوزیشن اجلاس بلانے کیلئے دیگر جماعتوں سے رابطہ تیز کر دیا۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس پر وفاقی حکومت کی جانب سے ناکافی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اپوزیشن نے معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ کیا۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹرراجہ ظفرالحق نے ریکوزیشن اجلاس بلانے کیلئے دیگر جماعتوں سے رابطے تیز کردیئے۔اپوزیشن لیڈر راجہ ظفرالحق نے پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے رابطہ کر کے سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے پر مشاورت کی۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹرراجہ ظفرالحق کا کہنا ہے کورونا وائرس ایک بین الاقوامی اور انتہائی حساس معاملہ ہے، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں، مشاورت کیساتھ ریکوزیشن جمع کرائی جائیگی۔

اپوزیشن فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -