کابل میں امریکی سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل،شہریوں کو نکلنے کی ہدایت

کابل میں امریکی سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل،شہریوں کو نکلنے کی ہدایت

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے نے سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے امریکی شہریوں کو افغانستان سے انخلاء کی ہدایت کردی ہے۔ بدھ کو جاری ہدایت نامہ کے مطابق کابل میں امریکی سفارت خانہ اپنی معمول کی تمام سرگرمیاں بشمول ویزا، امریکن سٹیزن سروسز،ویزا کی تجدید اور نوٹری سروسز کو معطل کرتا ہے،آئندہ نوٹس تک یہ سروسز معطل رہیں گی۔ سفارتخانے کے مطابق فی الحال کمرشل ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر موجود ہے اور معمول کے مطابق کام کر رہا ہے،لہٰذا اس موقع پر افغانستان سے نکلنے کیلئے سختی سے غور کریں،آپ کے پاس ایسا لائحہ العمل ہونا چاہیے جس کا انحصار امریکی حکومت پر نہ ہو۔

سرگرمیاں معطل

مزید :

صفحہ آخر -