چیف جسٹس پاکستان نے تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کا اجلاس آج طلب کریا

چیف جسٹس پاکستان نے تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کا اجلاس آج طلب کریا

  

کراچی (این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر تمام ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا آج (جمعرات)طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کا اجلاس طلب کرلیاہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا جائیگا کہ عدالتی امور کیسے سرانجام دیئے جائیں،زرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ آئندہ ہفتے عدالتوں میں صرف اہم نوعیت کے مقدمات سماعت کے لئے مقررہونگے جس کے لئے ایک یا دو بینچ عدالتوں میں موجود رہیں گے۔

چیف جسٹس

مزید :

صفحہ آخر -