پاک، چین سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت اور کرونا پر تعاون کا معاہدہ

پاک، چین سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت اور کرونا پر تعاون کا معاہدہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان اور چین نے سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت اور کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ایک تقریب میں یاداشتوں پر دستخط کیے۔ چین اور پاکستان کے مابین سائنس و ٹیکنالوجی اور زراعت کے بارے میں مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام سے متعلق مفاہمت نامہ دو مختلف مشترکہ ورکنگ گروپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس میں سائنس و ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبہ شامل ہوں گے جو سی پیک کا حصہ ہوں گے۔اس معاہدے سے چین کی وزارت زراعت و دیہی امور اور پاکستان کی وزارت برائے قومی فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے مابین مختلف زرعی بیماریوں کے کنٹرول سے متعلق تعاون کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہ معاہدہ کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کریگا۔

معاہدہ

مزید :

صفحہ آخر -