میو ہسپتال نرسنگ ہاسٹل میں 34 سالہ نرس کی پراسرار ہلاکت

میو ہسپتال نرسنگ ہاسٹل میں 34 سالہ نرس کی پراسرار ہلاکت

  

 

لاہور(کرائم رپورٹر)میو ہسپتال نرسنگ ہاسٹل میں 34 سالہ نرس کمرے میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی، اس نے خودکشی کی یا قتل کیا گیا، ابھی سوالیہ نشان ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون نرس کی ٹانگ کے قریب ایک ٹیکہ پڑا ہوا تھا، پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کرد ی۔ تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال نرسنگ ہاسٹل کے کمرے 34 سالہ ثمینہ نامی نرس کی لاش ملی۔ ساتھی دو نرسیں ڈیوٹی پر گئی ہوئی تھی، پولیس کے مطابق ساتھی نرس نے کمرے میں اندر آکر دیکھا تو خاتون نرس کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق نرس ثمینہ راولپنڈی کی رہائشی تھی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر مردہ خانہ منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش کے قریب ایک ٹیکہ پڑا ہوا تھا کسی نے ثمینہ کو زبر د ستی ٹیکا لگایا یا نرس نے خود لگایا اس حوالے سے اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

نرس ہلاکت

مزید :

صفحہ آخر -