سندھ حکومت کی وبائی امراض ایکٹ کے تحت مزیدپابندیاں عائد
کراچی(آن لائن)سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد وبائی امراض ایکٹ کے تحت مزیدپابندیاں عائد کردیں اور کہا گیا ہے کہ حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی پر فوری سزا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اس ضمن میں سندھ حکومت کی جانب سے وبائی امراض ایکٹ کے تحت مزید پابندیاں عائد کردی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے وبائی امراض ایکٹ کے تحت مزید پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں کہاگیا ہے کہ حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی پر فوری سزا ہوگی جبکہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو غیر معمولی اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کل سے مکمل بند کردی جائیگی، گڈز ٹرانسپورٹ،ادویات کی ترسیل پر مامور گاڑیوں پرفیصلے کااطلاق نہیں ہوگا۔
وبائی امراض ایکٹ