ساہیوال میں بھی خاتون سمیت کرونا کے2مریض ہسپتال داخل

ساہیوال میں بھی خاتون سمیت کرونا کے2مریض ہسپتال داخل

  

ساہیوال (بیورورپورٹ)کرونا وائرس کے 2مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کرکے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔ ڈی ایچ کیوہسپتال کے آئیسو لیشن وارڈ میں 25سالہ نوجوان (ا) اور 45سالہ (ف) نامی خاتون مشتبہ مریض کوداخل کیاگیا اورہسپتال انتظامیہ نے دونوں کے ٹیسٹ لیکرلیبارٹری بھجوادیئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع نے بتایاہے کہ نوجوان چند روز صوبہ سندھ میں قیام کرکے واپس آیاتھا جبکہ خاتون چند روز قبل ایران سے زیارات کرکے واپس آئی ہے۔ دونوں مشتبہ مریض ہیں جن کی ٹیسٹ رپورٹ آنے پر ان کی مرض کے بارے میں حتمی رائے قائم ہوگی۔ قبل ازیں بھی آئیسولیشن وارڈ میں داخل ہونے والے مریض کے رزلٹ نیگٹوآئے تھے۔

دو مریض

مزید :

صفحہ آخر -