عوام رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں، اسد عمر

عوام رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں، اسد عمر

  

اسلام آ باد (آ ئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاکہ اسلام آباد کے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے پبلک مقامات اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں، اسلام آباد کے سکول، کالجز، جمز کو تا حکم ثانی بند رکھا جائے گا،اسلام آباد میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے،آگاہی مہم کے تحت پولیو ٹیمیں کرونا وائرس پر بھی گھر گھر پیغام پہنچا رہی ہیں،گھر گھر پمفلٹس کی تقسیم بھی جاری ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی میں کرونا وائرس پر اجلاس ہوا، اجلاس میں معاون خصوصی برائے سی ڈی اے افئیرز علی نواز اعوان، ڈی سی اسلام آباد، وزارت صحت، اور پمز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ آخر -