ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری ، جواب طلب

ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری ، جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عدالتی احکامات نظرانداز کرنے پرڈی جی ایل ڈی اے سمیرسیدکے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔درخواست گزار چودھری عبدالغفور کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایل ڈی اے نے شاہ عالم مارکیٹ میں درخواست گزارکی آبائی جائیدادپلازہ بنانے کے لئے حاصل کی،جائیدادکے بدلے متبادل پلاٹس فراہم نہیں کئے گئے،عدالتی حکم کے باوجود ایل ڈی اے نے درخواست کافیصلہ نہیں کیا، عدالتی حکم نظر انداز کرنا توہین عدالت ہے، ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے سمیرسیدکونوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے

مزید :

صفحہ آخر -